[ad_1]
کراچی: گھگھر پھاٹک لنک روڈ بمبو گوٹھ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
گھگھر پھاٹک لنک روڈ بمبو گوٹھ کے قریب سے گزرنے والے ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 2 خواتین ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او لانڈھی ریلوے پولیس سکندر علی نے بتایا کہ ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق دونوں خواتین کی شناخت 53 سالہ سوگھڑ بی بی اور 43 سالہ لال بی بی کے نام سے کی گئی جو کہ گھگھر پھاٹک کی رہائشی تھیں۔
دونوں خواتین ایک مزار سے منت مانگ کر واپس جا رہی تھیں کہ اس دوران پشاور سے کراچی آنے والی رحمٰن بابا ایکسپریس کی زد میں آکر دونوں جاں بحق ہوگئیں جو کہ آپس میں رشتے دار بھی بتائی جاتی ہیں تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ان کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔
[ad_2]
Source link