[ad_1]
لاہور: ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں اپنے سامان سپرداری پر حوالگی کی درخواست دائرکردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈرامہ نگارخلیل الرحمن قمر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے ملزمان سے دو لاکھ 40 ہزار روپے اور میری گاڑی کی رجسٹریشن بک برامد کی ہے۔ ملزمان نے میرے اے ٹی ایم سے بینک سے رقم نکالی تھی۔میری رقم اور گاڑی کی رجسٹریشن بک مجھے سپرداری پر دی جائے۔
عدالت نے سپرداری کی درخواست پر پراسکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 ستمبر کے لیے جواب طلب کرلیا۔ خلیل الرحمن ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں مرکزی ملزمہ امنہ عروج ٫شریک ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی سمیت دیگر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
[ad_2]
Source link