[ad_1]
لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے احکامات کی روشنی میں ایس پی کینٹ اویس شفیق کی سربراہی میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ایک پتنگ فروش کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور کیمیکل ڈور سمیت گرفتار کیا گیا۔
تفصلات کے مطابق شہریوں کی موت کا سوداگر حیدر علی کو مناواں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا
ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم حیدر علی سے 25 پتنگیں، 10 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں ان کا کہنا تھا کہ ملزم پشاور سے بذریعہ آن لاٸن آرڈر پتنگیں و ڈور منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلاٸی کرتا تھا جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی کینٹ نے والدین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ تمام والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں انہوں نے مناواں پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور پتنگ سازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
[ad_2]
Source link