[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم ‘’دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ‘ میں بھگت سنگھ کا کردار ٹھکرا دیا تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ انہوں نے ڈائریکٹر کو مشورہ دیا کہ بھگت سنگھ کی اصل عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی 20-23 سال کے نوجوان کو کردار ملنا چاہیے۔
عامر خان نے 40 سال کی عمر میں خود کو بھگت سنگھ کردار کے لیے موزوں نہ سمجھا تھا۔
اداکار نے راج کمار سنتوشی کو نوجوان اداکار کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا لیکن ڈائریکٹر نے عامر خان کا مشورہ نظرانداز کیا اور اجے دیوگن کو کاسٹ کیا۔
یاد رہے کہ فلم میں اجے دیوگن کی اداکاری کو سراہا گیا اور انہیں نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکار دیا گیا۔
[ad_2]
Source link