[ad_1]
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کا دعوی کیا ہے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گںڈاپور سے دوپہر کے بعد سے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود کوئی رابطہ نہیں ہوا اور اُن کے تمام نمبرز بند مل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پشاور میں نہیں اسلام آباد میں ہیں تاہم وہ کہاں ہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا جبکہ ہم اُن سے رابطے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں، علی امین گنڈاپورکوگرفتار کرنے کی کوششیں ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت فسطائیت کی انتہا کررہی ہے مگر ہم اس جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔
اُدھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی اسکواڈ کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاؤس آمد ہوئی جہاں اُن کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات ہوئی ہے۔
[ad_2]
Source link