[ad_1]
کراچی: افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ کا آغاز پیر سے بھارت میں ہورہا ہے، افغان ٹیم نے کیویز کو حیران کرنے کا حواب اپنی آنکھوں میں سجالیا ہے۔
نیوٹرل وینیو پر میچ کی میزبانی کرنے والے افغانستان کو راشد خان کا ساتھ میسر نہیں ہے، دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم بھی جنوبی ایشیائی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلیے پرامید ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کی میزبانی بھارت میں کرے گا
تفصیلات کے مطابق افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ پیر سے بھارتی شہر گریٹر نوائیڈا میں شروع ہونے جارہا ہے، حشمت اللہ شاہدی کی زیرقیادت افغان ٹیم کیویز کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے، افغان ٹیم کو اسٹار اسپنر راشد خان اور فاسٹ بولر نوید زدران کا ساتھ میسر نہیں ہے۔
راشد فٹنس مسائل کی وجہ سے آئندہ ماہ کے آخر تک طویل فارمیٹ کی کرکٹ کیلیے دستیاب نہیں ہیں، افغانستان نے 3 نئے پلیئرز کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، اسپن آل راؤنڈر شمس الرحامن اور فاسٹ بولر خلیل احمد ڈیبیو کے منتظر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ؛ پہلی دو طرفہ سیریز کیلئے شیڈول جاری
نیوزی لینڈ کی ٹیم اس میچ کو جنوبی ایشیائی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلیے استعمال کرنے کی خواہاں ہیں، فتح کے ساتھ ان کی نگاہیں اسپن کنڈیشنز میں خود کو ڈھالنے پر مرکوز ہوں گی کیونکہ اس مقابلے کے بعد کیویز 2 ٹیسٹ میچز کے لیے سری لنکا کی مہمان بنیں گے، اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے دوبارہ بھارت آئے گی۔
[ad_2]
Source link