
دیویندر یادو نے کانگریس میں شامل ہوئے عآپ اور بی جے پی لیڈران و کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دیگر عآپ لیڈران و کارکنان کانگریس میں شامل ہونے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔
کانگریس میں شامل عآپ اور بی جے پی کے لیڈران و کارکنان
کانگریس میں شامل عآپ اور بی جے پی کے لیڈران و کارکنان
نئی دہلی: آج عآپ اور بی جے پی کے کئی لیڈران و کارکنان نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے ان سبھی کا کانگریس میں استقبال کیا۔ کراول نگر اور گاندھی نگر اسمبلی حلقہ سے سینکڑوں کی تعداد میں بی جے پی و عآپ کارکنان کو دہلی کانگریس دفتر ’راجیو بھون‘ میں کانگریس کا پٹکا پہنا کر پارٹی میں شامل کیا گیا۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کانگریس میں شامل سبھی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترقی کے لیے کانگریس کے نظریات سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں، یہ ایک بہترین پیش رفت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے پاس اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے، جبکہ عآپ نے صرف لوگوں کو دھوکہ دینے اور وعدہ کرنے کا کام کیا ہے۔ عآپ کے متعدد کارکنان و لیڈران کانگریس میں شامل ہونے کے لیے قطار بند بھی ہیں، کیونکہ وہ کیجریوال کی بدعنوانی اور دھوکہ سے بدظن ہو چکے ہیں۔
دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس میں شامل ہونے والوں کو پارٹی میں مناسب ذمہ داریاں دی جائیں گی اور پارٹی کے دروازے ان سبھی کے لیے کھلے تھے جو لوگوں کے حقوق اور آئین کی حفاظت کے لیے سخت محنت کرنے کے خواہش مند تھے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت گزشتہ کیجریوال حکومت کی طرح ہی صرف ان لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے جنھوں نے ان پر بھروسہ کر کے انھیں اقتدار پر بٹھایا ہے۔ عآپ کے ساتھ اب بی جے پی سے بھی دہلی والوں کا دل ٹوٹ رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔