
وکٹر گاؤ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ سے متعلق رائے رکھتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا اتنی بڑی ہے کہ امریکہ پر آ کر ختم نہیں ہو جاتی۔‘‘
امریکہ اور چین کے درمیان شروع ہوئی تجارتی جنگ فکر انگیز مراحل میں داخل ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ امریکہ اور چین دونوں ہی ایک دوسرے پر ٹیرف بڑھاتے جا رہے ہیں، جس کا اثر دیگر ممالک پر بھی پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس درمیان چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے امریکہ کے خلاف سخت تبصرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے امریکہ سے تجارتی جنگ میں چین آخری دم تک لڑنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔
وکٹر گاؤ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ سے متعلق اپنی رائے رکھتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا اتنی بڑی ہے کہ امریکہ پر آ کر ختم نہیں ہو جاتی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’چین 5 ہزار سال سے ہے، اور اس میں زیادہ عرصہ وہ ہے جب امریکہ کا وجود بھی نہیں تھا۔ ہم تب بھی جینا جانتے تھے۔ ہم امریکہ کے بغیر بھی رہ سکتے ہیں۔‘‘
تھنک ٹینک سینٹر فار چارئنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر نے چین کی مضبوطی کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین کو امریکہ دھمکانا یا دبانا چاہتا ہے تو ہم اس صورتِ حال سے نمٹنا بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہم امریکہ پر انحصار کیے بغیر مزید 5 ہزار سال بھی سروائیو کر سکتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’امریکہ سے تجارتی جنگ میں چین آخری دم تک لڑنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔