
[ad_1]
دہلی میں لودی روڈ پر سڑک کے کنارے لگے سینکڑوں درخت گرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ پرانے اور بڑے درخت تیز ہوا کا مقابلہ نہیں کر سکے اور ٹوٹ گئے۔

تصویر ویپن/قومی آواز
دہلی-این سی آر میں گزشتہ 2 دنوں سے موسم کا حال بہت عجیب نظر آ رہا ہے۔ کہیں تیز آندھی دیکھنے کو مل رہی ہے، تو کہیں بارش ہو رہی ہے۔ دھول بھری آندھی نے تو سڑک پر گاڑی چلانا مشکل کر رکھا ہے۔ 10 اپریل کو جہاں نوئیڈا، غازی آباد سمیت مغربی یوپی کے کئی اضلاع میں دھول بھری آندھی اور بارش ہوئی، وہیں 11 اپریل کی دیر شام دہلی-این سی آر میں تیز آندھی کے بعد زوردار بارش کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ اس آندھی اور بارش میں کئی علاقوں میں درخت گر گئے۔ سڑک پر ٹریفک پولیس کو بھی کافی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ گرے ہوئے درخت کو ہٹانا ایک الگ مسئلہ تھا۔
دہلی میں لودی روڈ پر سڑک کے کنارے لگے سینکڑوں درخت گرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ پرانے اور بڑے درخت تیز ہوا کا مقابلہ نہیں کر سکے اور ٹوٹ گئے۔ لودی تھانہ کے ایک پولیس اہلکار نے بھی بتایا کہ کئی مقامات پر درخت گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ایک جگہ پر پیدل چل رہے شخص کے اوپر درخت گر گیا، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دوسری طرف ہریانہ کے گروگرام میں بھی تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثہ سرزد ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک چلتی ہوئی کار کے اوپر نیشنل ہائیوے اتھارٹی کا سائن بورڈ گر گیا۔ اس حادثے میں گاڑی تو چکناچور ہو ہی گئی، اس میں سوار شخص بھی بری طرح زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو علاج کے لیے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
بہرحال، محکمہ موسمیات نے پہلے ہی امکان ظاہر کیا تھا کہ جمعہ کو دہلی-این سی آر میں آندھی اور بارش والا موسم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا یہ اندازہ درست ثابت ہوا۔ دہلی میں نجف گڑھ، پالم، دوارکا، اتم نگر، مہیپال پور، دھولا کنواں اور ایئرپورٹ سمیت کئی علاقوں میں دھول بھری آندھی چلی۔ اس سے راستوں سے جا رہے لوگوں کی گاڑیوں کی رفتار تھم سی گئی۔ لوگ سڑک کے کنارے اپنی اپنی گاڑی کھڑی کر آندھی رکنے کا انتظار کرنے لگے۔ کم و بیش یہی حال نوئیڈا میں بھی رہا۔ تیز دھول بھری آندھی نے سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار روک دی۔ لوگوں کا پیدل چلنا تک محال ہو گیا۔ نوئیڈا کے بیشتر حصوں میں تو بجلی بھی گل ہو گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link