[ad_1]
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آئندہ ہفتے اہم قانون سازی متوقع ہے ، ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی اراکین پارلیمان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں آئندہ ہفتے اہم قانون سازی متوقع ہے، اسی کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی اپنے قومی اسمبلی و سینیٹ کے تمام اراکین کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے بیرون ملک موجود اراکین پارلیمنٹ کو وطن واپس آنے کی ہدایت کردی ہے۔
پیپلز پارٹی اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں اتوار کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link