[ad_1]
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو بحال کرنے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات سمیت پچاس کروڑ سے کم مالیت کی کرپشن کے تمام کیسز ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے ریجنل ہیڈ کوارٹرز سے زیر التوا کیسز کا ڈیٹا منگوا لیا، نیب کا ڈیٹا مرتب کرنے کے بعد پچاس کروڑ سے کم مالیت کے کیسز دیگر فورمز پر جائیں گے۔
یہ پڑھیں : سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کردیں، عمران خان خلافِ آئین ثابت نہیں کر سکے، فیصلہ
ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کرپشن کیس ایف آئی اے کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ پچاس کروڑ سے کم مالیت کے کیسز ایف آئی اے، بینکنگ کورٹس، اینٹی کرپشن سمیت دیگر فورمز پر بھجوائے جائیں گے۔
اسی سے متعلق : کئی نیب ترامیم کے معمار عمران نیازی خود تھے، درخواست نیک نیتی سے دائر نہیں کی، سپریم کورٹ
[ad_2]
Source link