[ad_1]
زیورچ: فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر سوئزرلینڈ نے دہشت گردی کا الزام لگاتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے۔
خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق حماس پر پابندی کے حوالے سے سوئس حکومت نے قانونی مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے جس کی خلاف ورزی پر قید یا جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے، اس مسودے کو جلد ہی منظوری کے لیے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔
مقامی میڈیا کے مطابق حماس پر پابندی کے اس فیصلے پیچھے سوئزرلینڈ کی یہودی تنظیمیں ایس آئی جی اور پی ایل جے ایس ہیں، جنہوں نے سوئس حکومت کو اس فیصلے پر مجبور کیا ہے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد سوئزرلینڈ کا اسرائیل فلسطین تنازعے میں ثالثی کا کردار ختم ہو جائے گا۔
[ad_2]
Source link