[ad_1]
ایڈنبرگ: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے پاور پلے پلے میں ریکارڈ 113 رنز بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں میزبان اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹ سے مات دے دی، فاتح ٹیم نے 155 کا ہدف صرف 9.4 اوورز میں 3 وکٹ پر پالیا، کینگروز نے پاورپلے میں سب سے زیادہ 113 رنز بنانے کا نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
اس دوران ہیڈ نے 17 بالز پر ففٹی بھی مکمل کی، وہ مشترکہ آسٹریلوی ریکارڈ میں ساجھے داربنے، انھوں نے 25 گیندوں پر 80رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، اس میں 12 چوکے اور 5 چھکے شامل رہے۔
کپتان مچل مارش نے 39 اور جوش انگلس نے 27 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، مارک واٹ نے 2 پلیئرز کو آؤٹ کیا،قبل ازیں ناکام سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 154 رنز اسکور کیے، جورج مونسے 28، میتھیوکراس 27اور کپتان رچی بیرنگٹن 23رنز بنا کر نمایاں رہے، سین ایبٹ نے 3 جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
[ad_2]
Source link