
[ad_1]
کراچی:
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہوا، جس کے بعد لواحقین نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔
کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے بلدیہ حب ریور روڈ پر احتجاج کیا گیا اور پولیس نے بتای کہ احتجاج 3 سالہ عبد الرحمان کی لاش کے ہمراہ کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ علاقے میں کھلے مین ہول پر فوری ڈھکن لگائے جائیں گے اور پولیس حکام مظاہرین سے مذاکرات کرنے پہنچ گئے کیونکہ احتجاج کے باعث حب ریور روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے تھے۔
ریسکیو حکام نے واقعے کے حوالے سے کہا کہ جاں بحق بچے کی شناخت 3 سالہ عبد الرحمان کے نام سے کرلی گئی اور لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ بچہ کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا اور اس حادثے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
بعد ازاں پولیس سے کامیاب مذاکرات پر مظاہرین کی جانب سے روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
[ad_2]
Source link