
[ad_1]
لسی کا شمار ان ایشیائی مشروبات میں سے ہوتا ہے جو برصغیر پاک و ہند کے ہر علاقے اور ہر عمر کے فرد کا پسندیدہ مشروب ہے۔
دودھ اور دہی کی آمیزش سے تیار کیا جانے والا یہ مشروب میٹھے اور نمکین دونوں ذائقوں میں بنایا جاتا ہے اور عام طور پر کھانے کے ساتھ پیا جاتا ہے۔ اگرچہ اس مشروب کا استعمال سال کے بارہ مہینوں میں کیا جاتا ہے مگر رمضان کے دوران اس کا استعمال معدے کی بیماریوں کا علاج بھی کرتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں اس کی ٹھنڈی تاثیر کے سبب اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے
پانی کی کمی کو دور کرے
کوئی نمکین تو کوئی میٹھی لسی پینے کا شوق رکھتا ہے، گرمیوں میں لسی آپ کے جسم کو پانی کی کمی سے بچاتی ہے اور یوں آپ لو لگنے سے بچ سکتے ہیں۔
ٹھنڈک کا احساس
لسی گرمی کے موسم میں ٹھنڈک اور تازگی کا احساس دیتی ہے جسے پینے سے فوری گرمی دور بھاگ جاتی ہے جب کہ گرمی سے ہونے والی تھکن اور بےچینی بھی دور ہوجاتی ہے۔
نظام ہاضمہ کو درست بنائے
دہی میں ایسے بیکٹریا موجود ہوتے ہیں جو ہمارے معدے اور نظام ہاضمہ کو درست رکھتے ہیں، اس کے ساتھ ہی یہ بیکٹریا قبض اور پیٹ کی خرابی سے بھی بچاتے ہیں۔
غذائی اجزاء سے بھرپور
دہی کئی ضروری غذائی اجزاء کا ایک اچھا ذریعہ ہے جس میں وٹامن بی 12، پروٹین اور کیلشیئم کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمارے قوت مدافعت کو بھی مضبوط بناتی ہے۔
[ad_2]
Source link