
مندر پر کیا گیا حملہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو روکنے کی کوشش کی تو ان کی طرف سے گولی باری کی گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا۔
پنجاب کے امرتسر واقع ایک مندر پر گرینیڈ حملہ کے ملزم کا پولیس نے انکاؤنٹر کر دیا ہے۔ جمعہ-ہفتہ کی دیر رات ہوا حملہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا تھا۔ خبر ہے کہ پولیس نے دونوں ملزمین کو روکنے کی کوشش کی تو ان کی طرف سے گولی باری کی گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا۔ گرینیڈ پھینکے جانے کا واقعہ کھنڈوالا علاقے میں ہوا تھا۔
‘انڈیا ٹوڈے’ کی رپورٹ کے مطابق مندر پر گرینیڈ پھینکنے کا اہم ملزم مارا گیا ہے۔ مشتبہ کی پہچان گروسیدک سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کی طرف سے جوابی گولی باری میں زخمی ہونے کے بعد اس نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ حالانکہ اس دوران اس کا ایک دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فرار شخص کی پہچان وشال کے طور پر ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس افسروں نے ملزمین کے راج سانسی علاقے میں گھومنے کی انپٹ ملنے کی بات کہی ہے۔ اس کے بعد انہیں حراست میں لینے کے لیے سی آئی اے اور پولیس کی ایک ٹیم تیار کی گئی۔ خبر ہے کہ جب پولیس نے بائک سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو وہ گاڑی چھوڑ کر بھاگ گے اور گولی باری کرنے لگے تھے۔ اس دوران کانسٹیبل گرپریت سنگھ کو بائیں ہاتھ پر گولی لگی ہے۔ جبکہ انسپکٹر امولک سنگھ کو بھی گولی لگی ہے۔ جوابی کارروائی میں انسپکٹر ونود کمار کی گولی سے گروسیدک زخمی ہوا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔