
پولیس کے پہنچنے کے بعد جب گھر میں پانی کے ٹینک کا ڈھکن کھولا گیا تو وہاں 17 دن کی معصوم سونیا کی لاش تیرتی ہوئی ملی۔
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
راجستھان کے جھنجھنو شہر میں 17 دن کی معصوم بچی کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق جھنجھنو کے وارڈ نمبر 53 نیاباس میں پنکج سینی کے چھوٹے بیٹے پرتاپ سینی کی بیوی نشا عرف اچکی نے 28 فروری کو اپنی دوسری بیٹی کو جنم دیا۔ اسے 3 مارچ کو اسپتال سے چھٹی ملی اور وہ اپنی نوزائیدہ بچی سونیا کے ساتھ گھر پہنچ گئی۔
اتوار کی صبح گھر کے تمام افراد فصل کی کٹائی کے لیے کھیتوں میں گئے تھے۔ گھر میں صرف بچی کی ماں نشا اور اس کی بڑی بیٹی ناہیرہ موجود تھیں۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد نشا نے روتے ہوئے گھر کے دیگر افراد کو فون کیا اور بتایا کہ اس کی 17 دن کی بیٹی سونیا لاپتہ ہو گئی ہے۔ گھر اور گردونواح میں تقریباً ایک گھنٹے تک تلاشی لی گئی لیکن بچی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
بچی نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کے پہنچنے کے بعد جب گھر میں پانی کے ٹینک کا ڈھکن کھولا گیا تو وہاں معصوم سونیا کی لاش تیرتی ہوئی ملی۔ پولیس نے فوری طور پر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد بچی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔