[ad_1]
اسلام آباد: صدر مملکت اور وفاقی وزیرداخلہ نے ضلع خیبر وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسیشن پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور
سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
صدر مملکت نے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وادی تیراہ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد پاک دھرتی پر بوجھ ہیں، اتحاد کی قوت اورقوم کی تائید سے اس فتنے کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کریں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران وادی تیرا میں 12 خوارج کو ہلاک کیا۔
[ad_2]
Source link