
اسلام محض ایک مذہب نہیں بلکہ مکمل ضابطۂ حیات ہے، جو انسانی معاشرت کے ہر پہلو کو منظم کرتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کی بنیاد عدل، محبت، اخوت اور مساوات پر قائم ہے۔ انہی اصولوں کے تحت اسلام ہمیں ایک بہتر اور پرامن معاشرہ تشکیل دینے کی تلقین کرتا ہے۔ اس میں ایک اہم پہلو پڑوسیوں کے حقوق ہیں، جنہیں اسلامی تعلیمات میں غیر معمولی اہمیت دی گئی ہے۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ان اقدار کو عملی شکل دینے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
اسلام میں پڑوسی کے حقوق کی خاص تاکید کی گئی ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریمﷺ اسلام میں پڑوسی کے حقوق کی خاص تاکید کی گئی ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریمﷺ کو بار بار پڑوسیوں کے حقوق کے بارے میں تاکید کی۔ پڑوسی چاہے مسلم ہو یا غیر مسلم، اس کے حقوق میں کوئی فرق نہیں رکھا گیا۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا، ’’وہ شخص کامل مومن نہیں جو خود تو پیٹ بھر کر کھا لے اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو۔” (مسند احمد)