[ad_1]
نیو یارک سٹی: امریکا میں گم ہوجانے والے بچے کو ایک ٹی وی نیوز کے ہیلی کاپٹر نے ڈھونڈ نکالا۔ ٹی وی اسٹیشن کے مطابق بچہ نیو یارک شہر میں اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا۔
ٹی وی اسٹیشن نے بتایا کہ 9 سالہ لڑکا بروکلین میں واقع اپنی رہائش گاہ سے جمعرات کی صبح تقریباً صبح سات بجے نکلا لیکن اسکول نہ پہنچا۔
لڑکے کے والدین نے پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے گمشدہ بچے کے متعلق تفصیلات شائع کیں۔
ٹی وی اسٹیشن نے جائے وقوعہ پر ایک ہیلی کاپٹر بھیجا تب ایک رپورٹر نے عمارت کی چھت پر لڑکے کو ڈھونڈ نکالا۔
رپورٹر کا کہنا تھا کہ جب وہ اور ان کے پائلٹ عمارت کے گرد چکر لگا رہے تھے، ہم نے دیکھا کہ چھت پر ایک کرسی پر کوئی بیٹھا ہوا ہے۔ کیمرے کی مدد سے جب قریب سے دیکھا تو پیٹھا ہوا فرد گمشدہ بچے کی تفصیلات کے عین مطابق نکلا۔
اسٹیشن ملازمین نے پولیس کو اطلاع دی اور ان کے آنے تک وہیں اڑتے رہے۔ پولیس پہنچی اور لڑکا ان کے ساتھ چلا گیا۔
[ad_2]
Source link