
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی ہدایت کی روشنی پر ہی عمل کروں گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے خوشگوار ملاقات رہی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اعتماد کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہ کہ جب لیٹر کے کنٹینٹ باہر آئے ہیں تو اس وقت مجھے بھی تحویل میں لیا گیا، جو کیسز ہیں میرے پاس وہ میں جاری رکھوں گا، ہم سارے لیگل ٹیم کے ممبر ہیں اور ٹیم میں جہاں میری ضرورت ہوئی میں حاضر ہوں۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ میں عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہی کام کروں گا اور جو انہوں نے کہا میں نے کردیا، پولیٹیکل کمیٹی سے مجھے کبھی کوئی انسٹرکشن آئی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وکیل کو تو کلائنٹ انسٹرکشن دیں گے تو بات کریں گے، خان صاحب کی حد تک گفتگو ہے وہ جاری رہے گی۔