[ad_1]
نیویارک: عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
جسٹن بیبر نے دُنیا بھر میں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے نومولود بچے کے ننھے پاؤں کی تصویر پوسٹ کی۔
گلوکار نے بتایا کہ اُن کے اور اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اُنہوں نے اپنے ننھے شہزادے کو گھر میں ‘خوش آمدید’ بھی کہا۔
مزید پڑھیں: جسٹن بیبر اور اہلیہ کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع
کینیڈین گلوکار نے انکشاف کیا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘جیک بلوز بیبر’ رکھا ہے۔
جسٹن بیبر نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کی تاریخ پیدائش واضح نہیں ہے جبکہ اُنہوں نے آج صبح سویرے ایک گھنٹہ قبل ہی مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی۔
ہیلی اور جسٹن بیبر کے بیٹے کی پیدائش پر اس جوڑے کے مداح اور ساتھی فنکار مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔
[ad_2]
Source link