
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور گزشتہ روز اضافے کے بعد آج پھر اس کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس وقت اس دھات کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے پر گزشتہ دو روز تک مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 64 ہزار 660 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد یہ قیمتی دھات 2940 ڈٓالر فی اونس ہو گئی ہے۔