[ad_1]
اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی کے لاپتا کارکن کے کیس میں اٹارنی جنرل کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف کے لاپتا کارکن فیضان کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جس میں لاپتا کارکن فیضان کے والد روسٹرم پر آ گئے اور آبدیدہ ہوکر عدالت کو بتایا کہ صبح بھی مررہا ہوں شام بھی مررہا ہوں۔ صبح سے شام میری بیوی اٹھنے کے قابل نہیں۔
لاپتا کارکن فیضان کے والد نے عدالت کو بتایا کہ میں 75 سال کا ہوں، بیڈ سے اٹھ نہیں سکتا۔
بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کو اس معاملے کو دیکھنے اور جمعرات کو رپورٹ دینے کی ہدایت جاری کردی۔ عدالت نے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔
[ad_2]
Source link