
گجرات کے پاٹن ضلع میں ایک دردناک اور آنکھیں نم کر دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلع کے چانسما تحصیل کے وڈاولی گاؤں کے تالاب میں ڈوب جانے سے 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ گاؤں کے ایک کنبہ کے کچھ فرد بکری چرانے کے لیے گئے تھے۔ دیر رات گھر واپسی کے وقت یہ کنبہ تالاب کے پاس سے گزر رہا تھا، تبھی اچانک ایک لڑکی کا پیر پھسل جاتا ہے اور وہ تالاب میں گر جاتی ہے۔
لڑکی کے تالاب میں گرتے ہی ساتھ چل رہی اس کی ماں اور بھائی اسے بچانے کے لیے ہڑبڑا کر تالاب میں کود جاتے ہیں۔ لیکن پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک-ایک کرکے کنبہ کے 3 اور دیگر 2 لوگ ڈوب جاتے ہیں۔ کنبہ کے تین رکن جس میں فیروزا ملک سمیت ان کے 2 بچے عبدل اور مہرہ کے ساتھ ساتھ گاؤں کی سمرن اور سہیل کی بھی اس حادثہ میں موت ہو گئی۔