
گونگڈی شرما نے 4 اوور میں 15 رن کے عوض 3 وکٹ حاصل کرکے ریکارڈ بنایا۔ ویشنوی، آیوشی اور پرونیکا نے بھی 2-2 وکٹ لے کر جنوبی افریقہ بلے بازوں کی کمر توڑ دی۔
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
خواتین انڈر-19 ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میں ہندوستانی گیندبازوں نے جنوبی افریقی بلے بازوں پر قہر برپا کر دیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے افریقی ٹیم کو 20 اوور میں صرف 82 رن پر آؤٹ کر دیا۔ اس طرح ہندوستانی خواتین ٹیم کو چمپئن بننے کے لیے صرف 83 رنوں کا ہدف ملا ہے۔ جواب میں ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے شاندار بلے بازی کی اور تازہ خبر لکھے جانے تک 8 اوور میں صرف 1 وکٹ کے نقصان پر 58 رن بنا لیے تھے اور جیت کو تقریباً یقینی کر لیا تھا۔ گونگڈی ترشا 24 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 35 رن کی طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔
حالانکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اس میچ میں ٹاس جیتا تھا لیکن وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔ شروع میں افریقی بلے بازوں نے تیز شروعات کی تھی، پھر کچھ اوور بعد ہی ہندوستانی گیندبازوں ان پر نکیل کس دیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کوئی بھی بلے باز 30 رنوں تک بھی نہیں پہنچ سکا۔ مکے کین وورسٹ نے سب سے زیادہ 23 رن بنائے۔ وہیں جیما بوتھا نے 16 اور فے کاؤلنگ نے 15 رنوں کا تعاون دیا۔ دوسری طرف ہندوستان کے لیے گونگڈی ترشا کے 3 وکٹ کے علاوہ ویشنوی شرما، آیوشی شکلا اور پرونیکا سسودیا نے بھی 2-2 وکٹ حاصل کے۔ شبنم شکیل بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہیں۔
گونگڈی شرما کے 4 اوور میں 15 رن کے عوض جھٹکے گئے 3 وکٹ کی بدولت ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ کی پاری سستے میں سمیٹنے میں کامیاب رہی۔ گونگڈی ترشا نے اسی کے ساتھ انڈر-19 خاتون ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میں بہترین گیندبازی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ تتاس سادھو کے نام تھا۔ تتاس سادھو نے 2023 انڈر-19 خاتون-20 عالمی کپ فائنل میں اپنے 4 اوور میں صرف 6 رن دیے تھے اور 2 وکٹ حاصل کیے تھے۔ اس طرح ترشاد فائنل مقابلے میں 3 وکٹ لینے والی پہلی گیندباز بن گئی ہیں۔
فائنل مقابلہ کھیل رہی ہندوستانی خاتون ٹیم:
جی کملنی (وکٹ کیپر)، گونگڈی ترشا، سانیکا چالکے، نکی پرساد (کپتان)، ایشوری اوسرے، متھیلا ونود، آیوشی شکلا، جوشیتا وی جے، شبنم ایم ڈی شکیل، پرونیکا سسودیا، ویشنوی شرما۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔