کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے امیدواروں کی تیسری لسٹ جاری کر دی ہے، جس میں 15 نام شامل ہیں۔ گوکل پور سیٹ پر امیدوار کو تبدیل کر کے ایشور باگڑی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
فائل تصویر یو این آئی
دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے کانگریس نے مزید 15 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے تیسری لسٹ جاری کی ہے۔ اس لسٹ کے ذریعہ کانگریس نے ایک سیٹ پر اپنا امیدوار تبدیل کیا ہے۔
کانگریس نے منڈکا سیٹ پر دھرم پال لا کڑا کو ٹکٹ دیا ہے۔ کراڑی سے راجیش گپتا، ماڈل ٹاؤن سے کنور کرن سنگھ، پٹیل نگر (ایس سی) سے کرشنا تیرتھ، ہری نگر سے پریم شرما اور جنک پوری سے ہربانی کور کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وکاسپوری سے جتیندر سولنکی، نجف گڑھ سے سشما یادو، پالم سے مانگے رام اور آر کے پورم سے ویشیش ٹوکس کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
اریبہ خان کو اوکھلا سیٹ سے کانگریس امیدوار بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس نے وشواس نگر سے راجیو چودھری، گاندھی نگر سے کمل اروڑہ، شاہدرہ سے جگجیت سنگھ اور گونڈہ سے بھیشم شرما پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔
کانگریس نے گوکل پور اسمبلی سیٹ سے اپنا امیدوار تبدیل کیا ہے۔ پرمود کمار جینت کی جگہ ایشور باگڑی کو اب نیا امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہیں سابق مرکزی وزیر کرشنا تیرتھ کو پٹیل نگر سے ٹکٹ ملا ہے۔ اس کے علاوہ اوکھلا سیٹ سے سابق ایم ایل اے آصف محمد کی بیٹی اریبہ خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس نے پہلی دو امیدواروں کی لسٹ میں کل 47 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد تیسری فہرست جاری کر کے مزید 15 امیدواروں کو الیکشن میں اتارا گیا۔ ایسے میں کانگریس نے دہلی میں کل 62 امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔ اب صرف 8 سیٹوں کے لیے ناموں کا اعلان ہونا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔