[ad_1]
خشک میوہ جات دل کی صحت کو بہتر بنانے کےلیے بہترین غذا ہیں کیونکہ ان میں قدرتی غذائی اجزاء بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
یہاں ایسے 6 خشک میوہ جات کا ذکر کیا گیا ہے جو دل کی صحت کےلیے مفید ہیں۔
بادام
بادام مونوسیچوریٹڈ فیٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بادام میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اخروٹ
اخروٹ الفا-لینولینک ایسڈ (اے ایل اے)، نباتاتی اومیگا-3 فیٹی ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ دل کی سوزش کو کم کرنے اور کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
پستہ
پستے صحت بخش چکنائی اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ دل کی بیماریوں سے بچانے اور جسم کو ضروری پروٹین اور غذائی اجزاء فراہم کرنے کےلیے بہترین ہیں۔
کھجور
کھجور قدرتی شکر، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ توانائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ کو بہتر اور دل کو صحت مند رکھنے میں بھی معاون ہیں۔
کشمش
کشمش آئرن اور قدرتی شکر سے بھرپور ہے، جو فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔ یہ نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے اور جسم میں تیزابیت کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
خوبانی
خشک خوبانی میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ یہ فائبر سے بھی بھرپور ہے، جو نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔
[ad_2]
Source link