لندن:
حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ نوجوان جو خودکشی کرتے ہیں ان میں ذہنی مسائل کے کوئی قبل از واقعے کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے۔
امریکا میں نوجوانوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ خودکشی ہے اور نئی تحقیق بتاتی ہے کہ خودکشی سے مرنے والے نوجوانوں کی اکثریت نے اپنی طبی تاریخ میں ذہنی صحت کی کوئی خرابی کی اطلاع نہیں دی۔
جریدے جاما اوپن نیٹ ورک میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جنوری 2010 سے دسمبر 2021 کے درمیان خودکشی کے نتیجے میں مرنے والے 5 میں سے 3 نوجوانوں میں دماغی امراض کی پہلے کوئی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔
مذکورہ بالا نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ آج کل نوجوانوں میں دماغی صحت کے مسائل کی تشخیص نہیں ہوپارہی اور اس طرح علاج نہیں کیا جا سکتا ہے۔
نئی تحقیق میں یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے نیشنل وائلنٹ ڈیتھ رپورٹنگ سسٹم کے 10 سے 24 سال کی عمر کے لوگوں کا ڈیٹا شامل ہے اور اس میں 40,000 سے زیادہ خودکشیوں کے واقعات شامل ہیں۔