[ad_1]
بدھ کو راجدھانی دہلی میں دھوپ نکلی جس سے لوگوں کو تھوڑی راحت ملی۔ شمال-مغربی ہواؤں کے اثر سے یہاں کا کم سے کم درجہ حرارت 7٫4 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ شدید کہرا بھی چھایا رہا۔ ایک دن پہلے کم سے کم درجہ حرارت 10٫5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ گراوٹ فی الحال جاری رہے گی اور جمعہ تک درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ ایک نئے ‘ویسٹرن ڈسٹربینس’ کے اثر سے موسمم کا مزاج اسی ہفتہ سے بدلا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل دہلی-این سی آر میں گھنے کہرے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ہوا کی رفتار 2 سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہے گی، جس سے گھنا کہرا دیکھنے کو مل سکتا ہے، اس لیے جمعرات کو آرینج اور جمعہ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ راجدھانی کے علاوہ ہریانہ، یوپی، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی شدید ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔
[ad_2]
Source link