[ad_1]
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں کاروباری شخصیت کو اغوا کرکے اغوا کاروں نے بدسلوکی کی اور پھر اس کے بعد اغوا کار مغوی کو برہنہ کر کے بنائی گئی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرنے لگے۔
پولیس کے مطابق پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ثاقب وغیرہ کے ساتھ ہوٹل پر بیٹھ کر چائے پی رہے تھے کہ ثاقب نے کہا کسی سے ملاقات کرنے مانکیالہ جانا ہے ۔میں اپنی گاڑی میں انہیں لیکر نکلا تو کچھ فاصلے پر پہنچ کر ثاقب اور عمر کیانی وغیرہ نے پستول نکال لیے اور زبردستی ڈیڑھ لاکھ کہ نقدی اور پانچ لاکھ روپے کی گھڑی چھین لی۔
انہوں نے بتایا کہ بلاک سے بنے ایک کمرے میں جہاں چار افراد پہلے سے موجود تھے لے گئے اور تشدد کرکے ایک کروڑ روپے کا بندوبست کرنے کا کہتے رہے اور منت سماجت پر ستر لاکھ طے پائے۔
تمام ساتوں ملزمان نے ہراساں کرتے ہوئے برہنہ کردیا اور فحش ویڈیو بناتے رہے، ملزمان نے دھمکیاں دیں اگر رقم نہ دی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے اس کے بعد گاڑی سے چیک بک نکلوا کر تین چیکوں اور سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوائے اور مزید رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی پر آنکھوں پر پٹی باندھ کر گاڑی سمیت جی ٹی روڈ چھوڑ دیا۔
ملزمان کے چنگل سے رہا ہونے کے بعد ڈر کے مارے خاموش رہا اور اب ثاقب وغیرہ فون کرکے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر بلیک میل کرکے مزید 65 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مدعی پراپرٹی کا کاروباری کرتا ہے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش میں مصروف ہیں۔
[ad_2]
Source link