[ad_1]
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر چین کی طرز پر لاہور میں فضائی آلودگی اور دھول مٹی سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے،لاہور میں ڈیڑھ ہزار تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے جس پر گزشتہ تین ہفتے سے تجربات جاری تھے،ای پی اے نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب اسے عملی طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا،وزیر اعلی پنجاب کا سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے کو فوری واٹر سپرنکل سسٹم لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔
پانی کو فوارے کے انداز میں اس طرح چلایا جاتا ہے جس سے تعمیراتی مقام پر مٹی نہ اڑے اور گردو غبار پیدا نہ ہو،پندرہ جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیا گیا ہے،تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہوگا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی اور دھول نہ اڑے،دس فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا۔
[ad_2]
Source link