[ad_1]
بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حالیہ انٹرویو میں اپنے علیحدہ گھروں میں رہنے کی دلچسپ وجہ بتائی ہے۔
سنیتا نے انکشاف کیا کہ وہ اور گووندا الگ گھروں میں رہتے ہیں، لیکن یہ گھر ایک دوسرے کے سامنے ہی ہیں۔
سنیتا نے کہا، “ہمارا فلیٹ اور بنگلہ ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔ فلیٹ میں میرا مندر ہے اور میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہوں، جب کہ گووندا بنگلے میں رہتے ہیں۔”
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ گووندا زیادہ تر اپنی میٹنگز اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، اس لیے وہ بنگلے میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
سنیتا نے بتایا کہ وہ گووندا سے پہلی ملاقات کے وقت ایک ٹام بوائے طرز کی خاتون تھیں اور مغربی لباس پسند کرتی تھیں، جب کہ گووندا ہمیشہ سے ساڑھیاں پسند کرتے تھے۔ یہاں تک کہ انہوں نے مجھے زبردستی ساڑھیاں پہننے پر مجبور کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سنیتا نے انکشاف کیا کہ شادی کی پیشکش انہوں نے خود گووندا کو کی تھی۔
[ad_2]
Source link