[ad_1]
پنجاب پولیس نے 9 سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق فیصل آباد سے بچی کے ساتھ ہراسگی کی شکایت موصول ہوئی، شہری نے 15 پر کال کرکے پولیس کی مدد طلب کی، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ۔نے پولیس کو فوراً موقع پر روانہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی، گلی میں دو اوباش لڑکے بچی کو تنگ کر رہے تھے،شور مچانے پر بچی کی ماں گھر سے باہر آئی، ماں نے لڑکوں کو منع کیا تو اوباش خاتون سے بھی بدتمیزی کرنے لگے،۔
پولیس نے کہا کہ ملزم گھر میں داخل ہو کر خاتون اور بچی کو ہراساں و پریشان کرنے لگے، پولیس نے 15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے خاتون اور بچی کو تحفظ فراہم کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو تلاش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،مزید قانونی کارروائی جاری ہے، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ظلم و تشدد کی شکار خواتین کو فوری مدد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔
[ad_2]
Source link