[ad_1]
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے تاریخ کے اعلان سے قبل نئی دہلی سیٹ کو لے کر گھمسان بڑھ گیا ہے۔ اب نئی دہلی ضلع کے الیکشن افسر نے چیف الیکٹورل افسر کو خط لکھ کر عام آدمی پارٹی (عآپ) کی شکایت کی ہے۔ افسر کا کہنا ہے کہ ‘عآپ’ کے نمائندہ بار بار آکر ایسی معلومات فراہم کرنے کو کہتے ہیں جو انہیں نہیں دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ انہیں بغیر کسی ایجنڈا کے ملنے کے لیے بلاتی ہیں۔
نئی دہلی کے ضلع الیکشن افسر (ڈی ای او) نے 4 جنوری کو یہ خط دہلی کے چیف الیکٹورل افسر کو لکھا ہے۔ انہوں نے ایسے وقت میں ‘عآپ’ کی شکایت کی ہے جب اس کے رہنما لگاتار الزام لگا رہے ہیں کہ نئی دہلی سیٹ پر غلط طریقے سے ووٹرس کا نام جوڑنے اور ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک دن پہلے ہی وزیر اعلیٰ آتشی نے دعویٰ کیا کہ ‘سمری ریویژن’ کے بعد 10 ہزار سے زیادہ ووٹرس کے نام جوڑنے کے لیے درخواست آئے ہیں تو ہزاروں نام کاٹنے کے لیے بھی درخواست کیے گئے ہیں۔
[ad_2]
Source link