[ad_1]
یوپی کے جو اضلاع سرد لہر کی زد میں ہیں ان میں وارانسی، جونپور، غازی پور، اعظم گڑھ، مؤ، بلیا، دیوریا، گورکھپور، سنت کبیر نگر، بستی، کُشی نگر، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، گونڈا، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیری، سیتاپور، ہردوئی، بارابنکی، امیٹھی، سلطان پور، ایودھیا، امبیڈکر نگر، بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور اور بدایوں شامل ہیں۔
بنارس ہندو یونیورسٹی کے موسم سائنس داں پروفیسر منوج کمار شریواستو نے بتایا کہ جموں و کشمیر، ہماچل سمیت دیگر مقامات پر لگاتار ہو رہی برفباری کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سرد لہر اور گھنا کہرا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ 10 جنوری سے ایک نیا ‘ویسٹرن ڈسٹربینس’ پھر اتر پردیش کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس سے کئی ضلعوں میں ہلکی بارش کے آثار بھی ہیں۔ حالانکہ اگلے 3 سے 4 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی کی امید نہیں ہے۔ اس کے بعد کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کی کمی آ سکتی ہے۔
[ad_2]
Source link