تمل ناڈو کے گورنر آر این روی اسمبلی اجلاس کے دوران قومی ترانہ کی مبینہ توہین سے ناراض ہوکر اجلاس کو بغیر خطاب کیے ہی ایوان سے چلے گئے۔ تمل ناڈو اسمبلی کے سال 2025 کے پہلے اجلاس کی آج شروعات ہو رہی ہے۔ ضابطوں کے مطابق اسمبلی اجلاس کا آغاز گورنر آر این روی کے خطاب سے ہونا تھا۔ اسمبلی اجلاس کی شروعات تمل ناڈو کے ریاستی گیت ‘تمل تھائی وجتھو’ سے ہوئی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گورنر آر این روی نے تمل ناڈو کے ریاستی گیت کے بعد قومی ترانہ بجانے کا مطالبہ کیا۔ لیکن ان کا مطالبہ نہیں مانا گیا۔ اس بات سے گورنر کافی ناراض ہو گئے اور اجلاس کو خطاب کیے بغیر ہی ایوان سے باہر چلے گئے۔