[ad_1]
اسلام آباد:
وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 6.51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران برآمدات کا حجم 675.69 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔
پی بی ایس نے بتایا کہ نومبر 2023 میں خدمات کے شعبے کی برآمدات سے 634.39 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
اسی طرح نومبر 2023 کے مقابلے میں نومبر 2024 کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 41.30 ملین ڈالر یعنی 6.51فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link