[ad_1]
اسلام آباد:
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل، لاپتہ افراد اور عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے 9 مئی واقعات میں ملوث سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے پر دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے، 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ نظر ثانی کیس کے فیصلے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی نظر ثانی درخواست پرسپریم کورٹ کا آئینی بینچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کے خلاف دائر درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔
عدالت عظمیٰ کا 7 رکنی آئینی بینچ 10 جنوری کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔
اسی طرح طلبہ یونین پر پابندی کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آئینی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔
شیر افضل مروت کی جانب سے انتخابی دھاندلی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، جس پر سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو سماعت کرے گا۔
[ad_2]
Source link