[ad_1]
یوکرین کے ڈرون نے پہلی بار کسی روسی ہیلی کاپٹر کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ منگل کو بحیرہ اسود کے اوپر پرواز کر رہے دو روسی ہیلی کاپٹر کو یوکرینی بحری ڈرون نے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں ایک ہیلی کاپٹر پوری طرح تباہ ہو گیا جبکہ دوسرے کو نقصان پہنچا ہے۔ حملہ ہوتے ہی روسی ہیلی کاپٹرکا پائلٹ کافی گھبرا گیا۔ اس کی جانکاری یوکرینی انٹلی جنس سروس کے ذریعہ ریڈیو کال کو انٹرسیپٹ کرنے کے بعد ہوئی۔
یوکرین کی فوجی انٹلی جنس سروس نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر اس کا ویڈیو ساجھا کیا ہے، جس میں روس کے ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر کو یوکرین کے ماگورا وی5 بحری ڈرون کی مدد سے مار گرایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ڈرون بوٹ کے آس پاس پانی پر گولیوں کی بوچھار دکھائی دے رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس پر حملہ ہوا تھا۔ ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کی تھرمل امیج دکھائی دے رہی ہے۔ ساتھ ہی ایک میزائل بھی فائر ہوتا نظر آ رہا ہے۔
[ad_2]
Source link