اسلام آباد: نیپرا نے بجلی صارفین کی شکایات کے بروقت اضافے کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کا فیصلہ کر لیا۔
بجلی صارفین کے لیے ’’نیپرا آسان اپروچ‘‘ کے نام سے موبائل ایپلیکیشن لانچ کی تیاری مکمل کر لی گئی، اتھارٹی صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپ کو باقاعدہ کل لانچ کرے گی۔
ایپ صارفین کو کم سے کم ممکنہ وقت میں بجلی کے مسائل شکایات درج کروانے کی سہولت دے گا۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی بندش سے اوور بلنگ تک شکایات درج کروائی جا سکیں گی، ایپلی کیشن پاکستان بھر میں بجلی کے صارفین کو ملٹی چینل سروس ڈیلیوری فراہم کرے گا۔