سال 2024 ختم ہونے کے مرحلے میں ہے اور نئی صبح کے ساتھ ہی 2025 دستک دینے والا ہے۔ وہیں 2025 میں موسم کی تبدیلی کے سلسلے میں عالمی موسم سائنس تنظیم (ڈبلیو ایم او) نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ ڈبلیو ایم او نے انتباہ کیا ہے کہ 2024 کا ریکارڈ توڑنے والا درجہ حرارت اگلے سال بھی جاری رہنے کا امکان ہے جس میں گرین ہاؤس گیسوں (جی ایچ جی) کی سطح اور زیادہ بڑھ جائے گی، جس سے مستقبل میں اور زیادہ گرمی پیدا ہوگی۔
ڈبلیو ایم او کے مطابق سال 2024 ریکارڈ پر سب سے گرم سال رہا ہے۔ وہیں 2025 کے لیے موسمی دفتر کو امید ہے کہ تین سب سے گرم سالوں میں سے ایک ہوگا۔ 2023 اور 2024 کی ہی طرح 2025 میں بھی شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔