[ad_1]
نیند کے دوران تکیے پر دل کی دھڑکن کا محسوس ہونا بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔
ماہرینِ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی شخص کو نیند کے دوران کان میں تکیے پر اپنے دل کی دھڑکن سنائی دے تو وہ اسے معمولی علامت سمجھ کر نظر انداز نہ کرے، یہ بلڈ پریشر یا سر اور گردن میں رسولی کی ابتدائی علامات بھی ہو سکتی ہیں۔
امریکی سرجن ڈاکٹر انتھونی یون نے ایک تحقیق کی روشنی میں دعویٰ کیا ہے کہ اگرآپ تھوڑی دیر ایک پہلو پر لیٹتے ہیں اور آپ کو اپنے دل کیا دھڑکن سنائی دیتی ہے تو ممکنہ طور پر کیروٹڈ شریانوں میں ہائی بلڈ پریشر کی علامت ہو سکتی ہے۔
کیروٹڈ شریانیں دل کی بڑی خون کی نالیوں میں سے ایک ہیں جن سے خون کانوں، سر، چہرے اور گردن تک پہنچتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کھڑے ہونے کی حالت میں اپنے دل کی دھڑکن سنیں تو یہ پلسٹائل ٹینیٹس (pulsatile tinnitus) ہو سکتا ہے، ہائی بلڈ پریشر میں خون کی شریانوں کا ایک غیر معمولی الجھاؤ آپ کی شریانوں اور رگوں کے درمیان رابطوں میں دشواری کا باعث بنتا ہے یہاں تک کہ بہت زیادہ کیفین پینے سے بھی اس کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
امریکی سرجن ڈاکٹر انتھونی یون نے وضاحت کی ہے کہ خون کے بہاؤ میں اضافہ سخت ورزش، یا دورانِ حمل ہونے والی کسی پیچیدگی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اُس صورت میں بھی ہو سکتا ہے جب آپ کا تھائیرائیڈ گلینڈ زیادہ فعال ہو، ایسی حالت کو ہائپر تھائیرائیڈزم (hyperthyroidism) یا تھائروٹوکسیکوسس (thyrotoxicosis) کہا جاتا ہے جبکہ اپنے دل کی دھڑکن سننا ایتھرواسکلیروسیس (atherosclerosis) کی علامت ہو سکتی ہے۔
برطانوی محکمۂ صحت این ایچ ایس کے مطابق پلسٹائل ٹینیٹس آوازیں سننے کا نام ہے، یہ مرض برطانیہ میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا ہے، پلسٹائل ٹینیٹس کی بہت سی مختلف اقسام ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتی ہیں۔
[ad_2]
Source link