[ad_1]
اسلام آ باد:
وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اب زیادہ آسان اور پرکشش بنا دی گئی، ڈسکوز کی نجکاری کے امور کو حتمی شکل دی جائے۔
وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے امور پر غوروخوض کیا اور اہم سفارشات پیش کی گئیں۔
پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے 229ویں اجلاس میں گزشتہ بورڈ اجلاس کی کاروائی کی بھی منظوری دی گئی، وفاقی وزیر پرائیویٹائزیشن عبدالعلیم خان کی نجکاری کے تمام منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
بورڈ اجلاس میں پرائیویٹائزیشن کے لیے فنانشل ایڈوائزرز کی تقرری سمیت اہم تکنیکی امور پر ہونیوالی پیش رفت پر غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے نے کہا کہ اداروں کی نجکاری قوانین و ضوابط کے مطابق ہونا ہے، خلاف ضابطہ کچھ بھی نہیں ہو سکتا، ادارو ں کی نجکاری کا مقصد ملکی خزانے پر مستقل پڑنے والے بوجھ سے نجات دلانا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے گزشتہ کارروائی کی روشنی میں بہتر اور مختلف حکمت عملی اور نئی سفارشات پر غورکیا گیا، پی آئی اے کی نجکاری اب زیادہ آسان اور پرکشش بنا دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ڈسکوز کی نجکاری کے لئے وزارت توانائی سے ایک ہفتے میں امور کو حتمی شکل دے دی جائے۔
[ad_2]
Source link