[ad_1]
میرٹھ میں پنڈت پردیپ مشرا کی کتھا کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی خواتین زخمی ہو گئیں۔ واقعہ بدانتظامی کے باعث انٹری گیٹ پر پیش آیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
میرٹھ: اتر پردیش کے میرٹھ میں پنڈت پردیپ مشرا کی کتھا (مذہبی قصہ کی تقریب) کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس میں کئی خواتین زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ کتھا کے پنڈال کے انٹری گیٹ پر پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق، بھیڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے افراتفری مچ گئی، اور خواتین ایک دوسرے پر گر گئیں۔ انٹری گیٹ پر بدانتظامی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ مقامی پولیس فورس پہلے سے تعینات تھی، لیکن کئی تھانوں کی پولیس کو بلایا گیا۔ تاہم، اس ہنگامے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے، اس کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
میرٹھ کے ایس ایس پی نے آج تک سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھیڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ کوئی بھی شخص شدید زخمی نہیں ہوا۔ حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جائے حادثہ پر کئی پولیس افسران، میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسز موجود ہیں۔ پولیس کے ساتھ رضاکار بھی وہاں تعینات ہیں، اور مکمل انتظام کیا گیا ہے۔ فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ اس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link