[ad_1]
راجستھان کے جے پور میں ایل پی جی اور سی این جی ٹرک کے تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔ کئی افراد زندہ جل گئے، 12 سے 15 افراد شدید زخمی ہوئے۔ آگ بجھانے کے لیے 20 سے زائد گاڑیاں موقع پرپہنچیں
جے پور: راجستھان کے جے پور میں ایک پٹرول پمپ کے قریب ایل پی جی اور سی این جی ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زندہ جل کر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
حادثے کے بعد علاقے کا منظر انتہائی خوفناک ہو گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر کئی گاڑیاں موجود ہیں جو آگ لگنے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ موقع پر 20 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ حفاظتی تدابیر کے تحت آس پاس کے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 12 سے 15 افراد جھلسنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ بھانکروٹا علاقے کے ایک نجی اسکول کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما ایس ایم ایس اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔
حادثے پر جے پور کے ڈی ایم جتیندر سونی نے کہا، ’’تقریباً 40 گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ موقع پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینس پہنچ گئی ہیں۔ راحت کاری جاری ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب صرف 1-2 گاڑیاں ہی باقی ہیں۔ اس واقعے میں تقریباً 23-24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link