[ad_1]
پاکستان ریلوے محترمہ بنظیر بھٹو شہید کی برسی پر خصوصی ٹرین چلائے گی، ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پاکستان ریلوے نے بے نظیر بھٹو کی برس پر لاہور سے گڑھی خدا بخش کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، خصوصی ٹرین لاہور سے 26 دسمبر کو چلائی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی ٹرین 26 دسمبر کو دوپہر ایک بجے لاہور سے روانہ ہوگی اور 27 دسمبر کو علی الصبح ساڑھے 4 بجےشاہ نواز بھٹو اسٹیشن پر پہنچے گی۔
خصوصی ٹرین 27 دسمبر کو شام 7 بجے شاہ نواز بھٹو اسٹیشن سے واپس روانہ ہوگی اور اگلے دن 9 بج کر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
خصوصی ٹرین کے لیے ریلوے کی طرف سےمختلف ٹرینوں سے بوگیاں اتاری جانے لگی ہیں، جمعرات کو لاثانی ایکسپریس کی 4 بوگیاں اتار لی گئیں۔
لاثانی ایکسپریس 9 بوگیوں کے ساتھ لاہور اسٹیشن سے روانہ ہوتی ہے، تاہم آج اسے 5 بوگیوں کے ساتھ روانہ کیا گیا۔
[ad_2]
Source link