مجیٹھیا نے کہا کہ موجودہ اے اے پی حکومت کے دوران پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا اور کبڈی کھلاڑی سندیپ ننگل امبیان کا سنسنی خیز قتل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ترن تارن کے سرہالی پولیس اسٹیشن اور موہالی میں انٹیلی جنس آفس پر راکٹ لانچر سے حملہ بھی اس کی سلگتی ہوئی مثال ہے کہ ریاست میں گینگسٹر/دہشت گرد کس طرح بے خوف کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بدقسمت صورتحال کے لئے وزیر اعلی بھگونت مان پوری طرح سے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یا تو وزیراعلیٰ حالات کو بہتر بنانے کے لیے فیصلہ کن قدم اٹھائیں یا ریاست کا نظم و نسق چلانے میں ناکامی پر استعفیٰ دیں۔