[ad_1]
پشاور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت نے بلاسور 15 لاکھ روپے قرض اسکیم سمیت صوبے میں 40 ارب سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
خیبرپختونخوا (کے پی) کی حکومت سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا آٹھواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے صوبے میں 40 ارب سے زائد 32 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، جس میں 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے یعنی احساس اپنا گھر اسکیم، غیر مسلموں کے لیے 300 عبادت گاہوں کے لیے شمسی توانائی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
دیگر منصوبوں میں صنعتی یونٹس ٹرانسمیشن لائن ایووکیشن کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی، یوتھ ڈیولپمنٹ پیکیج اور ضم شدہ اضلاع میں یوتھ فیسیلٹیز کا قیام، سیاحوں کی سہولت کے لیے مقامی کمیونٹی کی رہائش کا منصوبہ شامل ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ان منصوبوں میں کم آمدن افراد کو معیاری رہائش کی فراہمی کے لیے 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے یعنی احساس اپنا گھر اسکیم جیسے منصوبے منظور ہوئے۔
پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں احساس اپنا گھر سکیم کے لیے 4 ارب روپے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے۔
فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے زراعت، سیاحت، صحت، سوشل ویلفیئر اور اسپورٹس سے متعلق 32 اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی اور مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبے بھی منظور ہوئے۔
صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں حیات میڈیکل کے لیے آلات، خیبرپختونخوا میں ریسورس سینٹر کا قیام اور ای سٹیمپ متعارف کرانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
اسی طرح ضلع جنوبی وزیرستان کے لیے خصوصی انٹیگریٹڈ ایریا ڈیولپمنٹ پیکیج، ضلع خیبر کے لیے مربوط ترقیاتی پیکج کی منظوری کا منصوبہ ضم شدہ علاقوں میں زرعی اور باغبانی کی سرگرمیوں کے فروغ کے منصوبے بھی منظور ہوئے۔
[ad_2]
Source link