[ad_1]
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخو (کے پی) کے مختلف علاقوں میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے پہلی کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اہم دہشت گرد رہنما خان محمد عرف “کھوریا” سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد خان محمد کھوریا علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے اہم دہشت گرد کی گرفتاری پر حکومت نے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسری کارروائی بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر لکی مروت کے علاقے میں کی گئی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
[ad_2]
Source link